پیٹرول پر لیوی میں 24 روپے فی لیٹر اضافہ

ڈیزل پر ریلیف دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع

June 6, 2026 · قومی, کامرس

فائل فوٹو

حکومت نے بجٹ سے صرف چار دن پہلے پیٹرول پر لیوی میں 24 روپے 74 پیسے اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد لیوی 116 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ لیوی نہ بڑھائی جاتی تو پیٹرول کی قیمت 353 روپے فی لیٹر ہو جاتی،آئی ایم ایف سے وعدے کے مطابق پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر رکھے جانے پر قیمت 342 روپے فی لیٹر ہوتی۔

دوسری جانب تمام لیوی ہٹانے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر ہو جاتی۔

حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیٹرول پر لیوی بڑھا کر ڈیزل پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔