نجف آباد پر اسرائیلی حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں۔ ایرانی میڈیا

اصفہان سمیت متعدد علاقوں میں حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

June 8, 2026 · بام دنیا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق نجف آباد پر اسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی براڈکاسٹر نے اصفہان صوبے کے نائب سکیورٹی افسر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شہر نجف آباد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اصفہان سمیت کم از کم تین علاقوں کو نشانہ بنایا، جن میں تہران اور تبریز بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔