اسرائیل کے ائیربیسز کو بھی نشانہ بنایا۔پاسداران انقلاب کا دعویٰ

اسرائیلی ریڈار تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کارروائی کی گئی ہے

June 8, 2026 · بام دنیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے نیواتیم اور تل نوف ایئربیسز کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق چند منٹ قبل اسرائیلی فضائی اڈوں نیواتیم اور تل نوف پر حملے کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے ملک کے تین مختلف حصوں میں ریڈار تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔