قطر۔ ایران کے درمیان لبنان کی صورتحال پر رابطہ
مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے معاہدے کی ضرورت ہے۔ قطری وزیراعظم
June 8, 2026 · بام دنیا
قطر کے وزیراعظم نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں لبنان کی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
دوحہ کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ ضروری ہے۔