نئی دہلی ایئرپورٹ پر طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے تباہی،تین ایئر انڈیا طیارے متاثر
یہ آلات پھسل کر ٹرمینل دو کے قریب کھڑے تین ایئر انڈیا اے تین سو بیس طیاروں سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں تینوں طیارے شدید متاثر ہوئے
نئی دہلی: بھارت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدید بارش اور طوفانی ہواؤں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ آلات پھسل کر ٹرمینل دو کے قریب کھڑے تین ایئر انڈیا اے تین سو بیس طیاروں سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں تینوں طیارے شدید متاثر ہوئے اور انہیں عارضی طور پر سروس سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارش کے دوران ہوائی اڈے کے اندر موجود افراد صورتحال کا مشاہدہ کر رہے تھے جبکہ اچانک سامان اور گاڑیاں تیز ہوا کے باعث بے قابو ہو کر حرکت کرنے لگیں۔ عملہ ہنگامی طور پر صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا۔
خوش قسمتی سے حادثے کے وقت پارکنگ ایریا خالی تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے نے بڑے ہوائی اڈوں پر طوفانی موسم میں زمینی آلات کو محفوظ بنانے کے حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرہ تینوں طیاروں کی مرمت کا عمل جاری ہے جبکہ پروازوں کے شیڈول میں بھی جزوی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔