زلزلے سے عمارتیں منہدم، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں- فلپائن کی ویڈیوز وائرل
ریسکیو اداروں نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ملک کے صدر نے قومی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوری امداد کی ہدایت جاری کی ہے۔
فلپائن ، فلپائن کے جنوبی علاقے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب ایک شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سارنگانی صوبے کے قریب سمندر میں تھا۔
جنرل سانتوس شہر میں زلزلے کے باعث شدید تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ سڑکیں ملبے سے بھر گئیں۔ کئی تجارتی عمارتیں بھی شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔ زلزلے کے بعد بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق اب تک ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ متعدد افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ زلزلے کے بعد وقفے وقفے سے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
Devastating scenes after a powerful 7.8-magnitude earthquake struck General Santos, Philippines 🇵🇭 pic.twitter.com/N85Ui68Ung
— Curio 𝑿 (@curious_X_) June 8, 2026
زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے مختصر وقت کے لیے سونامی کا الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو اداروں نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ملک کے صدر نے قومی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوری امداد کی ہدایت جاری کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارتیں لرزتے ہوئے زمین بوس ہوئیں، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور پورے شہر میں افراتفری پھیل گئی۔ اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔