ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی انٹرویو چھوڑ کر کیوں بھاگے، اصل وجہ سامنے آگئی

میزبان نے 6 جنوری کے ہنگاموں میں ملوث افراد سے متعلق بھی سوالات کیے، جس پر ٹرمپ نے ناراضی کا اظہار کیا اور اپنے مؤقف کا دفاع کرتے رہے۔

June 8, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سوالات پر برہم ہو کر پروگرام ادھورا چھوڑ گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ میں انٹرویو کے دوران ٹرمپ اور میزبان صحافی کے درمیان اس وقت تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب 2020 کے صدارتی انتخابات اور 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہنگاموں سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک بار پھر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کے اپنے دعوؤں کو دہرایا، تاہم جب میزبان نے ان دعوؤں کے ثبوت طلب کیے تو بحث شدت اختیار کر گئی۔ اس دوران ٹرمپ نے میڈیا اور پروگرام کی میزبان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جانبدار قرار دیا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے 6 جنوری کے ہنگاموں میں ملوث افراد سے متعلق بھی سوالات کیے، جس پر ٹرمپ نے ناراضی کا اظہار کیا اور اپنے مؤقف کا دفاع کرتے رہے۔

صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب میزبان کی جانب سے بار بار وضاحت اور ثبوت طلب کیے گئے۔ بالآخر ٹرمپ نے گفتگو ختم کرتے ہوئے مائیکروفون اتارا اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا، تاہم اختتام پر ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ کافی وقت دے چکے ہیں اور مزید سوالات کے جواب نہیں دینا چاہتے۔