ایران کے جزیرے قشم۔ سیریک میں دھماکوں کی آوازیں
مقامی انتظامیہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں فائر کیے گئے انتباہی گولوں کی آوازیں تھیں
June 13, 2026 · بام دنیا
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم اور ساحلی شہر سیریک میں زور دار دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں غالباً آبنائے ہرمز کے قریب ہونے والی جھڑپوں یا عسکری سرگرمیوں کے باعث سنائی دیں، تاہم زمین پر کسی قسم کے دھماکے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب مقامی حکام نے وضاحت کی ہے کہ سیریک بندرگاہ کے اطراف سنی جانے والی آوازیں دراصل آبنائے ہرمز میں فائر کیے گئے وارننگ شاٹس (انتباہی فائرنگ) کی تھیں اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔