مردان طیارہ حادثہ،شہید طہ نواز عباسی کی والد اور دوست کے ہمراہ تصویر وائرل
نماز جنازہ آج 15 جون بروز پیر بعد نماز مغرب بھوربن کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں سول و عسکری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے
مردان طیارہ حادثہ: شہید نیوی لیفٹیننٹ طہ نواز عباسی کی یادگار تصویر سامنے آ گئی
مردان میں تربیتی پرواز کے دوران پیش آنے والے پاک فضائیہ کے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے نیوی لیفٹیننٹ طہ نواز عباسی کی اپنے والد پروفیسر شاہد نواز اور کپٹن عبداللہ عباسی کے ہمراہ ایک یادگار تصویر سامنے آئی ہے۔
شہید لیفٹیننٹ طہ نواز عباسی کا تعلق ضلع مری کے علاقے بھوربن سے تھا۔ ان کی شہادت کی خبر پر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جاتی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہید افسر کی نماز جنازہ آج 15 جون بروز پیر بعد نماز مغرب بھوربن کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس میں سول و عسکری شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

شہید طہ نواز عباسی نے وطن کے دفاع اور قومی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی شہادت کو اہل وطن خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،2 پائلٹس شہید
واضح رہے کہ مردان کے قریب تربیتی مشن کے دوران پیش آنے والے طیارہ حادثے میں دو پائلٹس شہید ہوئے تھے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔