فلسطینیوں کےپانی کا واحدذریعہ بھی اسرائیل نے تباہ کردیا

ام صفا گاؤں کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی پائپ لائن کو مسمار کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

June 16, 2026 · بام دنیا

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے پانی کا واحد ذریعہ بھی اسرائیل نے تباہ کردیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی کو پانی فراہم کرنے والے بنیادی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ایک پورے گاؤں کی پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ام صفا گاؤں کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی پائپ لائن کو مسمار کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت پیش آئی جب علاقے میں سڑک کی تعمیر اور آبادکاری کے منصوبوں کے لیے زمین کو ہموار کیا جا رہا تھا۔ اس دوران پانی کی لائن کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ ضروریات کے لیے پانی دستیاب نہیں رہا۔

مزید اطلاعات کے مطابق علاقے میں غیر قانونی آبادکاری اور اس سے متعلقہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں، جس سے مقامی آبادی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

متاثرہ گاؤں میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔