وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات

ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی گئی

October 4, 2026 · اہم خبریں, قومی
وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات(فائل فوٹو)

وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات(فائل فوٹو)

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کے بعد لاہور کے علاقے گلبرگ میں محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی گئی، تاہم ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔