ٹرمپ کا تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کا مطالبہ ، مذاکرات کی کامیابی کے لیے پُرامید

امریکہ لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتا ہے۔

June 18, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے میں شامل تمام فریقین سے فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ لبنان، اسرائیل اور حزب اللہ سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک اہم بیان میں امریکی صدر نے خطے کی تمام قوتوں پر زور دیا کہ وہ جاری سفارتی عمل کو موقع دیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ہر ایک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس عزم پر قائم رہیں جس سے ہمارے مذاکرات خوبصورتی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹیں ان پیشرفتوں کا مثبت جواب دے رہی ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ایران کے ساتھ ہونے والے اس حالیہ بریک تھرو کو بنیاد بنا کر لبنان اور اسرائیل کے محاذ پر بھی مستقل امن قائم کیا جائے، تاہم اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی اب بھی اس عمل کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔