امریکی طیارہ بردار جہاز جارج بش مشرق وسطیٰ سے تھائی لینڈ پہنچ گیا

جہاز پر تقریباً 4 ہزار 800 امریکی اہلکار موجود ہیں، جو قیام کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

October 4, 2026 · بام دنیا
امریکی طیارہ بردار جہاز جارج بش مشرق وسطیٰ سے تھائی لینڈ پہنچ گیا

امریکی طیارہ بردار جہاز جارج بش مشرق وسطیٰ سے تھائی لینڈ پہنچ گیا

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز ’جارج بش‘ مشرق وسطیٰ سے تھائی لینڈ پہنچ گیا، جہاں اسے چند روزہ قیام کے دوران آرام اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے لنگر انداز کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز 4 سے 9 اکتوبر تک تھائی جزیرے پھوکٹ میں موجود رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق جہاز پر تقریباً 4 ہزار 800 امریکی اہلکار موجود ہیں، جو قیام کے دوران مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’جارج بش‘ اس سے قبل بحیرۂ عرب میں تعینات تھا، جہاں اسے امریکی فوجی کارروائیوں میں معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

تھائی لینڈ میں مختصر قیام کے بعد طیارہ بردار جہاز کے آئندہ آپریشنل شیڈول سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آنے کی توقع ہے۔