شکارپور،ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 8 عزادار جاں بحق،13 زخمی

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مدیجی ہسپتال جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

June 22, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

شکارپور کے علاقے ڈکھن کے گائوں بڈو ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث8 عزادارجاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شکارپورڈکھن کے قریبی گاﺅں بڈو میں واقعہ پیش آیا، جہاں 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 8 عزادار جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مدیجی ہسپتال جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔