حزب اللہ کا دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
تنظیم نے خطے میں اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہنے کا اعلان کردیا۔
لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ’ایران اور خطے میں مزاحمتی تحریکوں کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور امریکی و اسرائیلی منصوبے کی ناکامی کے بعد ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ’شیخ نعیم قاسم نے اتوار کے روز لبنانی مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ایران مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران نے بڑی قربانیاں دینے کے باوجود یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنان میں اتوار کے روز چھڑپوں میں کمی کی اطلاعات سامنے آئیں، تاہم اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی فوج شمالی اسرائیل کے تحفظ کے لیے جب تک ضروری ہوا تب تک جنوبی لبنان میں موجود رہے گی۔
دوسری جانب حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’حزب اللہ اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گی۔