مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ۔2 فلسطینی نوجوان جاں بحق
مغربی کنارے میں چھاپے، گرفتاریاں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری۔ کشیدگی میں اضافہ
June 22, 2026 · بام دنیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کی جانب سے رات بھر تشدد کا سلسلہ جاری رہا، جس میں گرفتاریاں، گھروں کو مسمار کرنا، فائرنگ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات شامل ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے بیت اُمّر کے علاقے میں کرمئی تزور یہودی بستی کے قریب 15 سالہ رضا سامی حسن عوض اور 19 سالہ عیسیٰ عرفات اسماعیل عوض کو ہلاک کر دیا۔
واقعے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔