بھارت:لکھنؤ میں کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے15 افراد ہلاک

بتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

June 22, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

لکھنؤ میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ ایک تین منزلہ تجارتی عمارت کے درمیانی حصے سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔

حکام کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر پالتو جانوروں کی دکان اور ویٹرنری کلینک موجود تھا جبکہ اوپر کی منزلوں پر ایک کوچنگ سینٹر قائم تھا جہاں طلبہ کو گیمنگ اور اینیمیشن سے متعلق سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جاتی تھی۔

حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔