آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثوں پر پیش رفت۔ایرانی وفد عمان پہنچ گیا
قالیباف اور عراقچی اہم مذاکرات میں شریک، بحری آمدورفت کے رابطہ نظام پر اتفاق
آبنائے ہرمز اور خطے کی سلامتی سے متعلق اہم مشاورت کے لیے ایرانی مذاکراتی وفد عمان پہنچ گیا ہے۔ وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے تقریباً 12 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے رابطے کا ایک مشترکہ نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم کے مطابق مذاکرات کے دوران لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام اور اس کی ضمانت سے متعلق امور پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔