اسرائیل کا جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
اسرائیلی قیادت کا سلامتی پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار
June 23, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی وزیرِاعظم، وزیرِ دفاع اور فوجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون کے قیام اور وہاں خطرات کے خاتمے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج اور شہریوں کو لاحق خطرات ختم کرنے کے لیے کارروائیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی شہریوں اور فوج کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔