پاکستان کا عالمی سطح پر نفرت انگیزی کے خاتمے کےعزم کا اعادہ

اسلاموفوبیا سماجی محرومی بڑھا رہا ہے، عاصم افتخار کا خطاب

June 23, 2026 · بام دنیا

پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کے لیے اقوام متحدہ کے اقدامات پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاشروں میں اسلاموفوبیا بڑھ رہا ہے جو امتیازی سلوک اور سماجی محرومی کو مزید گہرا کر رہا ہے۔

عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ نفرت انگیز بیانات سماجی ہم آہنگی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلاموفوبیا کے انسداد کے لیے اقوام متحدہ کے مجوزہ لائحہ عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔