کراچی، ڈیفنس میں امام بارگاہ کے قریب حادثے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کو منتقل

ابتدائی اطلاعات میں واقعے میں 22 افراد زخمی ہوئے، بعد ازاں زخمی ہونے والی بچی دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔

June 23, 2026 · قومی

کراچی: ڈیفنس میں امام بارگاہ کے قریب تیز رفتار گاڑی سے پیش آنے والے واقعے کی تفتیش کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو منتقل کردی گئی۔

واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر میں اقدام قتل، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

واقعے کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے،ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی نے تحریری آرڈر جاری کیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں واقعے میں 22 افراد زخمی ہوئے، بعد ازاں زخمی ہونے والی بچی دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔