ایران نے آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے سے روک دیا
فردو، نطنز اور اصفہان کی تنصیبات تک رسائی کی اجازت نہیں ملے گی۔اسماعیل بقائی
June 24, 2026 · بام دنیا
ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنصیبات حالیہ حملوں سے متاثر ہوئی ہیں اور ان کے حوالے سے ایران کا مؤقف واضح ہے۔
اسماعیل بقائی نے ان خبروں کی بھی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان کوئی ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔