ایران میں جوہری تنصیبات کا معائنہ مناسب وقت پر ہوگا۔ٹرمپ کا دعویٰ

آئی اے ای اے ٹیم کو ایران رسائی ملے گی۔ امریکی صدر

June 24, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران یہ سمجھنے میں غلطی پر ہے کہ اس کے جنگ میں متاثر ہونے والے جوہری مراکز کا بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جانب سے معائنہ نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایجنسی کے معائنہ کار ’مناسب وقت‘ پر ایران میں موجود ہوں گے۔

اس سے چند گھنٹے قبل انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ’ایران نے مکمل طور پر اور بغیر کسی شرط کے اعلیٰ ترین سطح پر جوہری معائنوں پر طویل مدت (یہاں تک کہ ہمیشہ کے لیے) اتفاق کیا ہے‘ اور یہ بھی کہا کہ ’اگر ایران اس پر راضی نہ ہوتا تو مزید مذاکرات نہ ہوتے۔