آبنائے ہرمز میں ٹول وصولی کسی صورت قبول نہیں۔ مارکو روبیو
ایران کو انقلابی تحریک کے بجائے بطور ریاست کام کرنا ہوگاْ۔امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اپنے خلیجی دورے کا آغاز کیا، جس دوران وہ کویت اور بحرین بھی جائیں گے تاکہ تہران سے متعلق معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔
وزیر خارجہ نے ابوظہبی پہنچنے پر کہا کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت کسی ملک کو اس پر ٹول یا فیس عائد کرنے کا حق حاصل نہیں۔
مارکو روبیو کے مطابق انھیں نہیں لگتا کہ اس معاملے پر خطے میں کسی کو قائل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں کے تمام ممالک بھی اسی مؤقف سے اتفاق کرتے ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو انقلابی تحریک کے بجائے بطور ریاست کام کرنا ہوگا، ایران ریاست کے طور پر کام کرے تو بڑی ترقی کے مواقع ہیں، خطے میں جب تک ایرانی پراکسیز حملے کریں گے کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی۔