غزہ میں بچوں کا قتل نسل کشی قرار۔اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ کمیشن کی اسرائیلی کارروائیوں پر سنگین رپورٹ

June 24, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ کے ایک تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی طرح مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جنگی جرائم رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں اقوام متحدہ کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بارے میں آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔