خواجہ آصف کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا
بھارتی ترجمان نے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا
June 24, 2026 · بام دنیا
بھارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر تلملا اٹھا اور انھیں ’اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال سے خواجہ آصف کے بیانات سے متعلق سوال کیا گیا، جواب میں جھینپ مٹاتے ہوئے کہا کہ یہ ’پاکستان کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں۔ ہم ان من گھڑت دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ عندیہ دیا تھا کہ ایسا انڈیا کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔