جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق ، جنگ بندی خطرے میں

دو ایسے افراد کو نشانہ بنایا جو اس کے بقول ’حزب اللہ کے مسلح ارکان‘ تھے، اسرائیلی فوج

June 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: جنوبی لبنان میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اس کارروائی کو حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق گاڑی کو نشانہ بنانے والا یہ حملہ جنوبی شہر نبطیہ کے قریب کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے دو ایسے افراد کو نشانہ بنایا جو اس کے بقول ’حزب اللہ کے مسلح ارکان‘ تھے۔

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق یہ افراد اس کی افواج کے لیے خطرہ تھے۔ اسرائیلی فوج نے واضح کیا کہ وہ اپنے لیے درپیش خطرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

حزب اللہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شامل ایران کے ایک اہم رہنما محمد باقر قالیباف حالیہ بیان میں واضح کر چکے ہیں کہ ’لبنان میں جنگ کا خاتمہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ایران میں جاری کشیدگی کا خاتمہ۔