بھارت میں لڑکیاں ‘شوہروں’کو شادی سے پہلے بھی قتل کرنے لگیں

مہاراشٹر میں سالگرہ کے روز دھکا دیا، قتل کا مقدمہ درج

June 25, 2026 · بام دنیا

موت کے بعد اس کی منگیتر سیا گوئل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’تم مجھے میری سالگرہ پر چھوڑ گئے، واپس آ جاؤ‘۔ فوٹو فائل

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی سے چند ماہ قبل ایک لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے منگیتر کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتن اگروال نامی نوجوان کی شادی سے چند ماہ قبل موت ہوگئی۔ اس کی موت کے بعد منگیتر سیا گوئل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی اسٹوری شیئر کی، جس میں لکھا تھا: “تم مجھے میری سالگرہ پر چھوڑ گئے، واپس آ جاؤ”۔

ابتدائی طور پر کیتن اگروال کی موت کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی گئی، تاہم بھارتی پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ 18 جون کو سیا گوئل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبینہ طور پر کیتن اگروال کو لوہا گڑھ قلعے سے دھکا دے کر گہری کھائی میں گرا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سیا گوئل کے مبینہ طور پر چیتن چوہدری نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے، جس کے باعث دونوں نے کئی ہفتے قبل ہی کیتن اگروال کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

پولیس نے قتل اور حادثے کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں سیا گوئل اور چیتن چوہدری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب مقتول کے والد وشال اگروال نے اپنے بیان میں کہا کہ کیتن کو اپنی منگیتر کے مبینہ تعلقات کے بارے میں علم نہیں تھا، تاہم وہ اس بات سے پریشان رہتا تھا کہ سیا گوئل کا فون گھنٹوں مصروف رہتا تھا۔

وشال اگروال کے مطابق سیا گوئل یا اس کے اہل خانہ شادی سے انکار بھی کر سکتے تھے، لیکن ان کے بیٹے کو قتل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔