ایران نے غیر منجمد اثاثوں سے امریکی اجناس خریدنے کادعویٰ مسترد کردیا

امریکہ ایران کے مالی اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کر رہا ہے۔قالیباف

June 26, 2026 · بام دنیا

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے غیر منجمد کیے گئے مالی اثاثے امریکی زرعی اجناس کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

ایران کے پارلیمانی اسپیکر اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے اہم رکن محمد باقر قالیباف نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا غلط طور پر یہ تاثر دے رہا ہے کہ ایران کے آزاد شدہ اثاثوں سے اس کی زرعی مصنوعات خریدی جائیں گی۔

محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا، “امریکا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے کہ ہمارے غیر منجمد اثاثوں سے اس کی زرعی اجناس خریدی جائیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم صرف وہی فصل کاٹ رہے ہیں جو تم نے بوئی تھی، یعنی کئی دہائیوں پر محیط بداعتمادی۔