جنوبی کوریا کے مزید تین جہاز آبنائے ہرمز سے روانہ ہوں گے
وزارت خارجہ کی انتھک کوششوں سے جہازوں کی روانگی ممکن ہوئی۔ صدر لی جے میونگ
June 26, 2026 · بام دنیا
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے مزید تین جنوبی کوریائی جہاز رواں ہفتے کے اختتام پر روانہ ہوں گے۔
صدر لی جے میونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان جہازوں کی روانگی مختلف سرکاری اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزارتِ خارجہ سمیت متعدد ریاستی اداروں نے مسلسل رابطوں اور باہمی تعاون کے لیے رات بھر جاگ کر انتھک محنت کی، جس کے نتیجے میں یہ پیش رفت ممکن ہوئی۔