عمان کے قریب تائیوانی کمپنی کے بحری جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل نشانہ بنایا گیا
آبنائے ہرمز محفوظ طریقے سے عبور کر لی، عملہ،جہاز محفوظ، صرف پل کو معمولی نقصان پہنچا
تائیوان کی شپنگ کمپنی ایورگرین میرین نے کہا ہے کہ اس کا ایک بحری جہاز عمان کے ساحل کے قریب ایک نامعلوم شے سے ٹکرا گیا، تاہم وہ بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کرکے اپنے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔
کمپنی نے تائیوان اسٹاک ایکسچینج کو جاری بیان میں بتایا کہ اس کی سنگاپور میں قائم ذیلی کمپنی کی ملکیت بحری جہاز ایور لوولی کے برج (برجِ کمان) کے دائیں جانب عمان کے علاقے خور نویحہ سے تقریباً 3.6 بحری میل کے فاصلے پر ایک نامعلوم شے آ کر لگی۔
بیان کے مطابق عملے کی ابتدائی جانچ میں برج کی کھڑکیوں کے اطراف معمولی نقصان پایا گیا، تاہم جہاز کا عملہ، خود جہاز اور اس پر موجود تمام سامان مکمل طور پر محفوظ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت جہاز برطانوی بحری تجارتی آپریشنز ادارے کی جانب سے تجویز کردہ محفوظ راستے پر سفر کر رہا تھا۔