امریکی فوج نے ایران پر حملے کی مبینہ ویڈیو جاری کر دی
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور ساحلی ریڈار تنصیبات کونشانہ بنایاگیا
امریکی سینٹرل کمان (سینٹکام) نے ایران پر کیے گئے حملے کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں دھماکوں اور دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔
سینٹکام نے یہ سیاہ و سفید اور دھندلے معیار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپنے اس دعوے کے ساتھ شیئر کی کہ یہ ایران میں کی گئی امریکی کارروائی کی فوٹیج ہے۔ ویڈیو پر “غیر درجہ بند” (Unclassified) کا نشان بھی درج ہے، تاہم اس میں کسی مخصوص ہدف کی واضح شناخت نہیں ہو سکی۔
امریکی فوج کے مطابق اس کارروائی میں ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کے علاوہ ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے اس ویڈیو یا امریکی دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔