ایران کا حملے کے بعد خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب نے ان حملوں کو جنگ بندی اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزی قرار دیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی ساحلوں پر امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے ’غیر مجاز‘ علاقے سے گزرنے والے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا تھا، لیکن امریکہ نے اس بہانے ایران کے ساحلی علاقوں پر فضائی حملہ کیا۔
پاسداران انقلاب نے ان حملوں کو جنگ بندی اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزی قرار دیا، اور دعویٰ کیا کہ اس کے جواب میں ’خطے میں امریکی فوجی تعیناتی کے مقامات‘ کو نشانہ بنایا گیا۔
اہداف کے مقام، حملے کی نوعیت یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے آرٹیکل 5 کے مطابق آبنائے ہرمز میں ٹریفک کو کنٹرول کرنا ایران کی ذمہ داری ہے۔
پاسداران نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حملے دہرائے گئے تو ایران کا ردِعمل زیادہ وسیع ہوگا۔