غیرمجاز راستوں سے گریز کریں۔ عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن
آئی ایم او نے تجارتی راستوں کو خبر دار کر دیا
June 27, 2026 · بام دنیا
اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ نے بحری جہازوں کے عملے پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے غیر مجاز راستے استعمال کرنے کا خطرہ مول نہ لیں.
آرگنائزیشن کے سربراہ ارسنيو ڈومنگیز کا بیان جمعرات کو ایک کارگو جہاز پر ایرانی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار روز کے دوران آبنائے ہرمز میں پھنسے 150 بحری جہازوں اور چار ہزار ملاح یہاں سے نکل چکے ہیں۔