ایران کی جنوبی ساحلی علاقوں پر امریکی حملوں کی شدید مذمت
خلیجی ممالک اپنی سرزمین دشمنانہ کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ ایران کا مطالبہ
ٹرمپ کی دعوت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان نے انکار کردیا، ایرانی میڈیا
ایران کی وزارتِ خارجہ نے ملک کے جنوبی ساحلی علاقوں میں مختلف مقامات پر ہونے والے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور جنگ کے خاتمے سے متعلق یادداشتِ مفاہمت (MoU) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی حملوں میں ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں ایران کے حقِ دفاع کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج نے اس کے جواب میں امریکہ سے متعلق اہداف پر جوابی حملے کیے۔
ایران نے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی دشمنانہ کارروائی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں، جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی قانون کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔