عالمی بینک کی بنگلادیش کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری

بنگلادیشی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قومی بجٹ پیش کیا،

June 27, 2026 · بام دنیا

عالمی بینک نے بنگلادیش میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور کھاد و ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کم کرنے کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔

یہ مالی پیکیج ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب بنگلادیشی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قومی بجٹ پیش کیا، جس میں نمایاں مالی خسارے کا بھی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس امدادی پیکیج کا ایک حصہ ہنگامی فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت 300 ملین ڈالر کی معاونت مختلف مراحل میں فراہم کی جائے گی تاکہ غذائی ضروریات پوری کرنے اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس مالی تعاون کا مقصد بنگلادیش کو عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات سے نمٹنے، زرعی شعبے کو سہارا دینے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔