آبنائے ہرمز میں جہاز پر حملے کے جواب میں امریکہ کی ایران پر فضائی کارروائی

ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں متعدد اہداف تباہ. sinTkam ka dewiI

June 28, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر ایرانی حملے کے جواب میں ایران کے اندر متعدد فوجی اہداف پر فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فورسز نے پاناما کے پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا، جو آبنائے ہرمز کے قریب تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر گزر رہا تھا۔

بیان کے مطابق اس حملے کے ردعمل میں امریکی فوج نے ایران کے فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت سے متعلق فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔