جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا کے لیے امریکہ دباؤ ڈالے۔ لبنانی صدر

صدر جوزف عون کا ٹرمپ سے اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ

June 28, 2026 · بام دنیا

لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج نکالنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

لبنانی صدارتی محل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

لبنانی صدر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ امریکا معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔