امریکی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے پر لبنانی عوام تقسیم

اسرائیل-لبنان معاہدے نے لبنان میں نئی بحث چھیڑ دی

June 28, 2026 · بام دنیا

امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان ابتدائی فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد لبنان میں اس معاہدے پر مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر صور (ٹائر) اور دارالحکومت بیروت کے رہائشیوں نے معاہدے کے حوالے سے متضاد آرا کا اظہار کیا۔ بعض شہریوں نے اسے کشیدگی میں کمی اور استحکام کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا، جبکہ دیگر نے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ممکنہ نتائج پر سوالات اٹھائے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان یہ ابتدائی فریم ورک معاہدہ واشنگٹن میں امریکی ثالثی کے تحت ہونے والے مذاکرات کے بعد طے پایا، تاہم اس پر لبنان کے اندر عوامی سطح پر واضح اختلافِ رائے دیکھنے میں آ رہا ہے۔