بحرین کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت۔اقوام متحدہ سے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

بحرین کا خودمختاری کے دفاع کے حق کا اعادہ، ایران پر سنگین الزامات

June 28, 2026 · بام دنیا

بحرین کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں بحرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے میں خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے نہ صرف بحرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے امکانات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال پر غور کے لیے فوری ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے تاکہ “جاری جارحیت کا خاتمہ کیا جا سکے اور اس کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔”

وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ بحرین بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا مکمل اور جائز حق محفوظ رکھتا ہے، جبکہ ایران کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی مزید کشیدگی کی مکمل ذمہ داری ایرانی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔