حزب اللہ نے لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدہ مسترد کر دیا
امریکی ثالثی میں طے معاہدہ ذلت آمیز اور خودمختاری کے خلاف ہے، نعیم قاسم
June 28, 2026 · بام دنیا
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے امریکہ کی ثالثی میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسے “ذلت آمیز” اور لبنان کی خودمختاری کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کے قومی مفادات اور خودمختاری کے خلاف ہے، اس لیے حزب اللہ اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
دوسری جانب اسرائیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی فوجی موجودگی طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔