ٹرمپ صدر بننے کے بعد اربوں ڈالر کما چکے:جوبائیڈن
صدارت کو مالی فائدے کے لیے استعمال کرنا ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کے باعث وہ دوبارہ صدر بننا چاہتے ہیں۔
June 28, 2026 · بام دنیا
واشنگٹن: سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد اربوں ڈالر کما چکے ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کی آمدنی میں اضافہ حیران کن ہے اور انہیں اس پر کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق صدارت کو مالی فائدے کے لیے استعمال کرنا ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کے باعث وہ دوبارہ صدر بننا چاہتے ہیں۔
جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جان بوجھ کر نیٹو کو کمزور کیا اور امریکی اتحادیوں کے مقابلے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ترجیح دی۔
انہوں نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک ناکام شخص کے سوا کچھ نہیں۔