بندروں نے نئی نویلی دلہن کوجان سے مار دیا

شوہر سریش کے ہمراہ ضلع تھوتھوکوڈی کے پہاڑی مندر کی زیارت کے لیے گئی تھیں جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

June 28, 2026 · بام دنیا

تمل ناڈو: بھارت میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں بندروں سے خوفزدہ ہو کر ایک نئی نویلی دلہن جان کی بازی ہار گئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ انیتا کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ وہ اپنے شوہر سریش کے ہمراہ ضلع تھوتھوکوڈی کے پہاڑی مندر کی زیارت کے لیے گئی تھیں جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جوڑا اُچی پلئیار مندر کے قریب موجود تھا کہ اچانک کئی بندر ان کے گرد جمع ہو گئے۔ بندروں کی حرکت سے خوفزدہ ہو کر انیتا نے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی جس دوران ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پہاڑی سے نیچے گر گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ انیتا کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعہ ان کے شوہر کے سامنے پیش آیا جس کے بعد وہ شدید صدمے میں ہیں۔