کویت کا فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

مسلح افواج ملکی سرحدوں، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل چوکسی اور اعلیٰ سطح کی تیاری کی حالت میں موجود ہیں۔

June 28, 2026 · بام دنیا
کویت کا فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

کویت کا فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

 کویت کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کرنل سعود عبدالعزیز العطوان کے مطابق اتوار کی صبح مشتبہ میزائلوں کی نشاندہی ہوتے ہی دفاعی نظام فوری طور پر فعال کیا گیا اور منظور شدہ سیکیورٹی طریقہ کار کے تحت دونوں میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ملک میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملکی سرحدوں، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل چوکسی اور اعلیٰ سطح کی تیاری کی حالت میں موجود ہیں۔

وزارت دفاع نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دفاعی ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور خطے میں پیش آنے والی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔