سعودی عرب میں آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری  تھے , سعودی وزارت توانائی

June 28, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض:سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا,جس کے باعث اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری  تھے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) میڈیا نے ملکی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ملکیت ہے اور حادثہ راس تنورہ میں آج اتوار کے روز پیش آیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچے اور اپنی کارروائیاں مکمل کیں، تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔