امریکہ۔ ایران حملے روکنے اور مذاکرات پر متفق

دوحہ میں منگل کو آبنائے ہرمز تنازع پر اہم ملاقات متوقع

June 29, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایک سینیئر امریکی عہدیدار کے مطابق امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف حملے روکنے پر اتفاق کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع اور دیگر اہم امور پر بات چیت کے لیے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ امریکی حملوں کے بعد ایران نے مفاہمت کی یادداشت کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم تازہ اتفاقِ رائے کے بعد دونوں فریق سفارتی عمل آگے بڑھانے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔