آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک ایرانی کنٹرول میں رہے گی۔ عراقچی

ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا

June 29, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز آئندہ 30 روز تک ایران کے کنٹرول میں رہے گی اور تمام فریق اس آبی گزرگاہ کے انتظام میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے گریز کریں۔

بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے سپرد ہے، لہٰذا اس معاملے میں کسی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب ایک بحری جہاز پر ڈرون حملے کے بعد امریکا نے مسلسل دوسرے روز بھی ایران پر حملے کیے ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔