فرانس اور جرمنی میں شدید گرمی، ٹریفک سگنلز پگھلنے لگے
غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پیرس / برلن: یورپ کے مختلف ممالک، خصوصاً فرانس اور جرمنی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
غیر معمولی گرمی کے باعث بعض شہروں میں ٹریفک سگنلز کے پگھلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
شہریوں نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں سگنلز کی شکل بگڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس غیر معمولی موسم کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، جس کے اثرات اب یورپ جیسے معتدل علاقوں میں بھی واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
🥵 Europe’s Heatwave Is Melting Traffic Lights: France, Spain, and Germany See Temperatures Above 40°C
Due to the extreme heat, hospitals and morgues in Paris are overwhelmed, while emergency services report more than 100 deaths in a single day pic.twitter.com/oAquaGilTj— XSpirit (@TubeSpirit) June 27, 2026
ادھر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، جہاں بعض صارفین اس صورتحال کا موازنہ اپنے ملک کے زیادہ درجہ حرارت سے کر رہے ہیں۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، اس لیے احتیاط انتہائی ضروری ہے۔