عراقی حکومت نے ایران سے منسلک گروپوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیدیا
عراق کے نئے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل واشنگٹن نے بغداد پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ان گروہوں کو غیر مسلح کرے۔
June 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
بغداد: عراقی حکومت نے ایران کے ساتھ منسلک مسلح گروہوں کو ستمبر کے آخر تک (مزید تین ماہ) ہتھیار ڈالنے کا وقت دیا ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس خبر کا اعلان کیا۔
عراق کے نئے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل واشنگٹن نے بغداد پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ان گروہوں کو غیر مسلح کرے۔
علی زیدی ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری دعوت پر تقریباً دو ہفتوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔
حالیہ جنگ کے دوران ایران کے قریبی ان مسلح گروہوں میں سے کچھ جو خود کو ’مزاحمت کا محور‘ کہتے ہیں، نے عراق میں امریکی مفادات پر حملے کیے ہیں۔