امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی مالی اثاثوں اور کاروباری مفادات کی تفصیلات پر مشتمل تازہ مالی گوشوارے جاری کر دیے ہیں، جن میں ان کی مختلف ذرائع سے ہونے والی آمدن کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی، جبکہ سی آئی سی ڈیجیٹل کے ذریعے بھی 636 ملین ڈالر کی کمائی ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے مالی اثاثوں، سرمایہ کاری، کاروباری مفادات اور آمدن کی تفصیلات 900 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویز میں شائع کی گئی ہیں، جس میں ان کے مختلف مالی ذرائع کی مکمل معلومات درج ہیں۔